الثلاثاء, 16 تموز/يوليو 2013 14:14

شعبہ اردو ،میرٹھ یونیورسٹی میں معروف شاعرخواجہ جاوید اختر کو خراج عقیدت Featured

Rate this item
(0 votes)

 شعبہ اردو ،میرٹھ یونیورسٹی میں معروف شاعرخواجہ جاوید اختر  کو خراج عقیدت


  میرٹھ15؍جولائی2013ء


                   شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ میں نئی نسل کے معتبر و معروف شا عرخواجہ جاوید اخترکے انتقال پر ایک تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا،جس کی صدارت صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر اسلم جمشید پو ری نے کی اور نظا مت کے فرا ئض ڈاکٹر آصف علی نے انجام دیے۔واضح ہو کہ خواجہ جاوید اختر کلکتہ کے رہنے وا لے تھے مگر عرصہ دراز سے ملازمت کے تعلق سے الہ آ باد میں سکونت اختیار کیے ہو ئے تھے۔ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ’’نیند شرط نہیں‘‘ 2010ء میں منظر عام پر آ یا تھا جسے 2010ء میں اتر پردیش اردو اکا دمی،لکھنؤ اور 2012ء میں بہار اردو اکادمی،نے انعامات سے نوازا۔
پرو گرام کا آ غاز سعید احمد سہا رنپوری نے تلا وت کلام پاک سے کیا۔اس مو قع پر ڈاکٹر آصف علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ خواجہ جاوید اختر کی شاعری کا لہجہ عام گفتگو پر مبنی ہے۔ایسے اشعار بہت متاثر کن ہوتے ہے بشر طیکہ شاعر تک بندی سے اجتناب کرے۔
ڈاکٹر اسلم جمشید پو ری نے اپنے صدارتی خطبہ میں فرمایا کہ خواجہ جاوید اختر اردو شاعری کی دنیا میں ایک نئی آواز، ایک منفرد لب و لہجے اور اچھوتے شعری تجربات کے ساتھ داخل ہوئے۔ان کے اشعار نے قارئین کو حیرت میں ڈال دیا ہے کیوں کہ انہوں نے زمانے کی عام لفظیات سے پرہیز کیا ہے اور سہل ممتنع کے انداز کے شعر کہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جتنے عمدہ ادیب وشاعر تھے اتنے ہی اچھے قاری اور سامع بھی۔ وہ اپنا زیا دہ وقت مطالعے میں گذارتے اور ادبی پرو گراموں میں شرکت کرتے تھے۔ان کے رخصت ہو نے سے ادبی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔جس کا نعم البدل شا ید ممکن نہ ہو۔آخر میں عامر نظیر ڈار نے ان کی کئی غزلیں خوش الحانی سے سنا کر سامعین کو محظوظ کیا۔شائقین ادب کے لیے ان کے کچھ اشعار پیش خدمت ہیں ؂
بھروسا بہت ہے مجھے زندگی پر
مگر زندگی کا بھرو سا نہیں ہے
؂
یہ کیسے کہہ دوں کہ پہچانتا بھی ہوں اس کو
وہ جس کو ایک  زمانے   سے جانتا   ہوں میں
؂ 
کوئی بھی راستہ اس کا مرے گھر تک نہیں آتا
مجھے معلوم ہے وہ شہر میں ہر سو نکلتا ہے

اس موقع پر فرح ناز،سمت کمار، عامر نظیر ڈار،سمیع اللہ الائی ،پشپیندر کمار نم ،اسما پروین وغیرہ طلبا و طالبات موجود رہے۔

Read 2931 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com